طیارہ حادثہ میں جا ں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین ایسی اشیاء کے بارے میں معلومات دیں جو مسافر آخری پرواز کے وقت استعمال کر رہے تھے تا کہ شناخت کا عمل جلد مکمل کیا جاسکے، ترجمان پی آئی اے

منگل 13 دسمبر 2016 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے سانحہ 7دسمبر کے طیارہ حادثہ میں جا ں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی اشیاء کے بارے میں معلومات دیں جو مسافر آخری پرواز کے وقت استعمال کر رہے تھے تا کہ باقی میتوں کی شناخت کا عمل جلد مکمل کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے سی ایل کے مطابق اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کی شناخت کے لئے مسافروں کے دانتوں کے علاج اور ایکسرے، لباس کے رنگ، جیولری یا زیبائش کی اشیاء معاون ہو سکتے ہیں۔

یہ اشیاء میتوں کی جلد شناخت میں مدد دے سکتی ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ ڈی این اے ساتھ ساتھ اوڈونٹولوجی کے ذریعے بھی شناخت کا عمل جاری ہے۔ لواحقین اس حوالے سے کوئی بھی معلومات یا اشیاء بھجوانے کے لئے پی آئی اے کی ویب سائیٹ پر ای میل [email protected] پر رجوع کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :