ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف مہم جاری

منگل 13 دسمبر 2016 17:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوار اسلام آباد نے فوڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی انسپکشن ٹیموں کے ہمراہ پوٹھوار علاقے میں فوڈ آوٹ لیٹس کی انسپکشن کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور ہائی جین سینی ٹیشن رولز کی خلاف ورزی پر دو فوڈ آوٹ لیٹس کو 65 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔

چیکنگ کے دوران المدینہ ڈرائیور ہوٹل جھنگی سیداں کو 15ہزار روپے اور سن رائزر اچار فیکٹری جھنگی سیداںکو 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیاہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر صفائی کی صورت حال بہتر کریں ورنہ سخت کاروائی ہوگی ۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام فوڈ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے قوانین کی پابندی کریں اور صفائی کے انتظامات اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی یقینی بنائیں ورنہ فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔