کرن ویلفیئر فائونڈیشن اور پاکستان یوتھ سپرنگ نے عیدمیلاد النبیؐ کا جشن سپیشل بچوں کے ہمراہ منایا ‘ کیک بھی کاٹا

منگل 13 دسمبر 2016 17:44

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) کرن ویلفیئر فائونڈیشن کی جانب سی پاکستان یوتھ سپرنگ کے تعاون سے گزشہ روز’’ وائس سوسائٹی‘‘میں سپیشل بچوں کے ہمراہ عید میلاد النبیؐ کا جشن منایا گیا اور عیدمیلاد النبیؐ کا کیک بھی کاٹا گیا جبکہ سپیشل بچوں میں گفٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ کرن ویلفیئرفائونڈیشن کی صدر روبی ہاشم‘جنرل سیکرٹری ایم عبداللہ‘ حافظ عبدالغفار‘صدف عبدالغفار‘عینی‘ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری محمد فاروق اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔

کرن ویلفیئر فائونڈیشن نے سپیشل بچوں کے کمرے کو بڑے خوبصورت انداز میں سجایا تھا جبکہ بچوں میں غبارے پھلانے کا مقابلہ بھی کرایا گیا۔اس موقع پر کرن ویلفیئرفائونڈیشن کی صدر روبی ہاشم نے کہا کہ خصوصی بچے قوم کا ایسا سرمایہ ہیں جسے کسی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

اگرچہ قدر ت نے خصوصی بچوں کو بعض صلاحیتوں سے محروم رکھا ہے لیکن انہیں ایسی اہلیت ، ہنر مندی اور صلاحیتوں سے نوازا ہے جو ایک نارمل انسان میں نہیں پائی جاتیں۔

انہوںنے کہا کہ خصوصی بچے مشکلات کے باوجود زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں ان بچوں کی تعلیم و تربیت میں ذاتی دلچسپی لینی چاہئے تا کہ وہ دوسرے نارمل بچوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکیں۔حافظ عبدالغفار نے کہا کہ سپیشل افرادمعاشرے کے اہم فرد ہیں ان کے تشخص کو ان کی صلاحیتوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ایسے بچوں کو احساس کمتری سے نکال کر انہیں مفید اور کارآمدشہری بنانا ہمارا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل بچے ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے انہیں خاندان سے الگ رکھنے کی بجائے انہیں ایسا ماحول فراہم کرنا ہوگا جہاں وہ کسی قسم کی احساس کمتری کا شکا ر نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :