علمائے کرام کی پیر سیدولی اللہ شاہ سے اظہارِ تعزیت

منگل 13 دسمبر 2016 17:44

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)علماء و مشائخ ونگ (پنجاب)کے صدر الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری کے ماموں اور ممتاز عالم دین مولانا سید عبد العلیم خدام فاضل جامعہ اشرفیہ کی وفات پر علماء اور دینی و مذہبی راہنمائوں پیر سلمان منیر،مولانا عبد الخبیر آزاد،علامہ زبیر احمد ظہیر،حافظ حسین احمد،قاری محمد یوسف احرار،مولانا رجیع اللہ خان،حاجی عامر رشید،میاں محمد اویس ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر،پیر سلیم عباس جعفری،مولانامحمد عزیر ربانی،پیر شان علی قادری اور عمر ممتاز اعوان نے پیر سیدولی اللہ شاہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔