پاسکو کے 10 نئے تعمیر ہونیوالے گوداموں میں 1لاکھ 30ہزار بوری ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے‘حکومت زراعت کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ،وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی سکندر حیات بوسن کا پاسکو کے نئے گوداموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 17:36

خانیوال۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) حکومت زراعت کی ترقی کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے کیونکہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، کئی سالوں سے کسان معاشی طور پر بہت کمزور تھا،موجودہ حکومت نے کسانوں کو بجٹ میں ریلف دیکر انکے مسائل حل کئے،ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ حاجی سکندر حیات بوسن نے تحصیل میاں چنوں میں چکنمبر135سولہ ایل کے پاسکو سنٹر میں 10نئے تعمیر کئے جانیوالے گوداموں کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اگر کسان معاشی طور پر خوشحال نہیں ہوگا تو پاکستان بھی خوشحال نہیں ہوگااس لئے ہماری حکومت کسانوں کو کاشتکاری میں بہتر سہولیات فراہم کررہی ہے تاکہ کسان خوشحال ہوں،انہوں نے کہا کہ پاسکو میں نئے گوداموں کی تعمیر انتظامیہ اور کا اچھااقدام ہے،10 نئے تعمیر کئے جانیوالے گوداموں میں 1لاکھ 30ہزار بوری سٹور کی جاسکے گی،تقریب سے قبل وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن نے نئے گوداموں کاربن کاٹ کر افتتاح کیا،اس موقع پروفاقی سیکرٹری زراعت محمد خان کچھی،زونل منیجر خرم بٹ،انچارج135پاسکو سنٹرفرخ منیر ترقی پسند کاشکاروں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :