پیر محل،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون ، قانون کی خلاف ورزی پر مختلف مقدمات درج

منگل 13 دسمبر 2016 17:36

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) تھانہ پیرمحل، اور تھانہ اروتی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون منشیات فروش اور قانون کی خلاف ورزی پر مقدمات درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل محمد ارشدASI نے امجد علی کو اپنی دکان علامہ اقبال چوک میں کھلا پٹرول فروخت کرتے ہوئے موقع پر گرفتارکرکے ایک کین پلاسٹک 8لیٹر پٹرول قبضہ میں لیکر26/44پٹرولیم ایکٹ مقدمہ درج کرلیا محمد انور Siمعہ نے دوران ہ گشت اللہ ہو چوک میں کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر مالک مکان محمد ساجد کے خلاف زیر دفعہ11عارضی کرایہ داران کے تحت مقدمہ درج کروادیا فاروق احمد ایس ایچ اوتھانہ پیرمحل عبدالمجید کی ملکیت سبزی منڈی روڈ ریسٹورنٹ کو چیک کیا جس پر سیکورٹی کیمرہ نہ لگا کر او رنہ ہی کوئی گن مین ڈیوٹی پر مامور تھا جس پر عبدالمجید ریسٹورنٹ مالک کے خلاف زیردفعہ14پنجاب سیکیورٹی ورنل ایبل اسٹیبلیشمنٹ آرڈیننس 2015 کے تحت مقدمہ در ج کردیا محمد عاشق سب انسپکٹر نے شوکت علی منشیات فروش کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 120گرام چرس برآمد کرکے 9-B/CNSAمقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :