آوران ،سڑک کنارے نصب بم دھما کہ ،ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی ہوگیا

منگل 13 دسمبر 2016 17:36

آوران ،سڑک کنارے نصب بم دھما کہ ،ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی ہوگیا

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ضلع آوران میں سڑک کنارے نصب بم دھما کہ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پیر کوضلع آوران کی تحصیل مشکے کے علاقے گور کئی میں سڑ ک کنارے نصب بم دھما کے کے نتیجے میں نور ولد امام بخش جاں بحق جبکہ عبدالنبی شدید زخمی ہوگیا مذکورہ افراد 2015میں کا لعدم تنظیم سے ہتھیار ڈال کر قومی دھا رے میں شا مل ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

لیویز نے لاش اور زخمی کو ہسپتا ل منتقل کرد یا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی جبکہ فورسز نے نا معلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :