کوئٹہ ،معلوم افراد کی فائر نگ سے ایف سی اہلکار سمیت دو افراد ہلا ک،ایک زخمی ہوگیا

منگل 13 دسمبر 2016 17:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) کوئٹہ میںدو مختلف واقعا ت میں نا معلوم افراد کی فائر نگ سے ایک ایف سی اہلکار سمیت دو افراد ہلا ک،ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نا معلوم مسلح افراد کی فا ئر نگ سے ایف سی اہلکار حیدر علی جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایف سی ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ کوئٹہ کے علاقے چکی شا ہوانی میں نا معلوم افرادکی فا ئرنگ سے محمد اسما عیل جاں بحق اورصادق شدید زخمی ہوگیا ریسکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمی کو سول ہسپتا ل منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کردی گئی جبکہ دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :