کوئٹہ میں نجی بینک کے سکیورٹی گارڈ دن دھاڑے بینک سی8 کروڑسے زائد کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار

منگل 13 دسمبر 2016 17:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) کوئٹہ میں نجی بینک کے سکیورٹی گارڈ دن دھاڑ ے بینک سی8کروڑ 65لاکھ روپے کی ملی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے حالی روڈ پر واقع یو بی ایل بینک کی مین برانچ سے بینک کے دو سکیورٹی گارڈ جہا نگیر خان اور شربت حسین اورانکے 2ساتھی 8کروڑ65لاکھ روپے سے زائد ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے ملزمان میں سے 2 نجی سکیورٹی( کمپنی سیفٹی اینڈ سکیورٹی سروسز) کے ملازمین ہیں اوریہ بینک میں رات کی شفٹ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے ۔بجلی روڈ پولیس نے 2سیکورٹی گارڈز سمیت4ملزمان کے خلاف مقدم ہدرج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :