دہشت گرد عناصر اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے بلوچستان کے عام شہریوں اور سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنارہے ہیں، جان بلیدی

نیشنل پارٹی کے کارکن بزدلانہ کاروائیوں سے مرعوب نہیں ہونگے، ترجمان

منگل 13 دسمبر 2016 17:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان جان محمد بلیدی نے نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی دفتر پر دہشت گرد حملے کو سیاسی کارکنوں اور جمہوری سیاسی سوچ و فکرکے خلاف گھنونی سازش کرار دے کر اس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ایک سیاسی قومی جماعت ہے اور جمہوری و سیاسی حکمت عملی کی بنیاد پر اپنا قومی رول مثبت انداز میں ادا کررہی ہے گزشتہ ایک عرصے سے دہشت گرد عناصر اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے بلوچستان کے عام شہریوں اور سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنارہے ہیں حالیہ انسانیت سوز دہشت گرد کاروائی میں نیشنل پارٹی کے 9 سیاسی کارکن شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کو کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کے کارکن اس طرح کے بزدلانہ کاروائیوں سے مرعوب نہیں ہونگئے نہ ہی اپنی جمہوری کوششوں سے پیچھے ہٹیں گے ۔

متعلقہ عنوان :