تربت میں نا معلو م افراد کا نیشنل پارٹی کے دفتر پر حملہ، 7افراد زخمی ،تین کی حا لت تشویشناک

منگل 13 دسمبر 2016 17:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ضلع تربت میں نا معلو م افراد کا نیشنل پارٹی کے دفتر پر حملہ 7افراد زخمی تین کی حا لت تشویشناک۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق پیر کو ضلع تربت کے عدا لت روڈ پر واقع نیشنل پارٹی کے دفتر پر نا معلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 7افراد شہزاد ،عبدالحمید ،ابرار،نعیم،سفیان ،دوستین اور اکبر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تربت ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے تین شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیاگیا ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھا ری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی،جبکہ حملے کا مقد مہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی

متعلقہ عنوان :