سی آئی اے نے اسمگلروں کی کراچی میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی

اسمگلروں کے 2 اہم کارندے گرفتار،50لاکھ مالیت کی غیرملکی سگریٹ سمیت 2گاڑیاں برآمد

منگل 13 دسمبر 2016 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) سی آئی اے کراچی نے اسمگلروں کی کراچی میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ سی آئی اے کے یونٹ اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل (AVCC)کا اسمگلروں کے خلاف ایکشن ۔اسمگلروں کے 2 اہم کارندے گرفتار،50لاکھ مالیت کی غیرملکی سگریٹ سمیت 2گاڑیاں برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد کے خصوصی ٹاسک پر ڈی ایس پی اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل تصدیق وارث اور انسپکٹر الیاس شاہ کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے مخبر خاص کی اطلاع پر بر وقت شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب کامیاب کاروائی کر کے غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹوں سے لوڈ 2 گاڑیوں میں سوار 2 ملزمان محمد سلیم اور دلاور خان کو گرفتار کر کے غیر ملکی سگریٹوں سے بھری دونوں ایوری پک اپ گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے کر نصف کروڑ مالیت کی غیر ملکی سگریٹیں بر آمد کر لیں گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ امریکہ ، کوریا ، اور دیگر ممالک سے اسمگل ہو کر افغانستان آنے والی غیر ملکی سگریٹوں کو افغانستان سے پاکستان میں بلوچستان کے راستے اسمگل کر کے کراچی منتقل کی جاتی ہیں مزکورہ غیر ملکی سگریٹیں کراچی کی مارکیٹوں میں سپلائی کی جانی تھیں ، ابتدائی تفتیش اور ضابطے کی کاروائی کے بعد گرفتار ملزمان ، برآمد کی گئیں غیر ملکی سگریٹیں اور دونوں گاڑیاں کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :