چند دہشت گرد مختلف مما لک کی ایما ء پر بلوچستان میں دہشتگردی پھیلا رہے ہیں ،میر حاصل بزنجو

شکست دہشتگردوں کا مقد ر ہوگی ، نیشنل پارٹی کے کارکنان پہلے کبھی خوف زدہ ہوئے نہ ہی مستقبل میں ہونگے،وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ

منگل 13 دسمبر 2016 17:25

گوادر /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفا قی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ دشمن مما لک کی ایما ء پر بلوچستان میں دہشت گردی پھیلا نے والے دہشتگرد انکے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے،بلوچستان کے نام پر بلوچ کشی کا ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا ،نیشنل پارٹی نہ حملوں سے ڈری ہے نہ کبھی ڈرے گی ،دہشت گرد نیشنل پارٹی کی عوامی مقبو لیت سے خو فزدہ ہیں،تربت میں پارٹی دفتر حملے کی شدید مذمت ،انہوں نے یہ بات پیر کو گواد ر میںہنگا می پریس کانفرنس کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ پیر کودہشت گردوں نے نیشنل پارٹی کے تربت دفتر پر ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا جس میں پارٹی کے ضلعی صدر سمیت سات کارکنان زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے جنہیںکراچی منتقل کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو لوگ نیشنل پارٹی کے خلاف یہ سب کر رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چا ئیے کہ نیشنل پارٹی اور اسکے کارکنان نہ پہلے کبھی خوف زدہ ہوئے ہیں اور نہ ہی مستقبل میں کبھی ہونگے،اگر ہم نے خوف زدہ ہونا ہوتا تو تب ہی ہو جا تے جب شہید مولا بخش،نسیم ، تاج محمد اور ہمارے بہت سے لوگوں کو شہید کیا گیا ،لیکن ہمارے دوستوں،پارٹی رہنمائوں نے دشمن کے ہر حملے کا جواں مردی سے مقابلہ کیا اور آئند ہ بھی کرتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم ان تنظیموں جو نیشنل پارٹی سمیت نہتے اور معصوم بلوچوں کو نشا نہ بنا رہی ہیں کو بتانا جا ہتے ہیںنیشنل پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اور ہر قسم کے تشد کی مذمت کرتی ہے ،ان واقعات سے نہ ہم کمزور ہونگے اور نہ خوف زدہ ہونگے بلکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ان واقعا ت کے بعد نیشنل پا رٹی کے کارکنوں اور لیڈران کے حوصلے مزید بلند ہو ئے ہیں اور بلند رہیں گے ،آج جو لوگ بلوچستان کے نام پر بلوچ کشی کا پروگرام بنا کر نکلے ہیں میں انہیں بتا نا چا ہتا ہوں کہ ہمیں یقین ہے فتح بلوچ قوم اور بلوچستان کی ہوگی اور وہ چند دہشت گرد جو مختلف مما لک کی ایما ء پر بلوچستان میں دہشتگردی پھیلا رہے ہیں شکست انکا مقد ر ہوگی ۔

میر حاصل بزنجو نے کہا کہ ہم ایک بات واضع کرنا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کی عوام نے نیشنل پارٹی کوالیکشن میں کامیا بی کروایا یہ ان قوتوں کی شکست ہے جو بوبلوچستان میں بد امنی اور دہشت گردی پھیلانا چاہتی ہیں ،نیشنل پارٹی عوام سے جڑی ہوئی جما عت ہے اور عوام میں رہتی ہے اسے کسی بھی طرح ڈرایا اور دھمکا یا نہیں جا سکتا جبکہ نیشنل پارٹی اپنے زخمی کارکنوں کے سا تھ ہے اور ہم انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیںایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں بلوچ قوم کا نام استعما ل کر کے دہشت گردی پھیلا رہی ہیں گزشتہ روز بھی آواران میں ہمارے پارٹی کے دو رہنما ئوں کو انہی دہشت گردوں نے قتل کیا جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ۔