اٹک میں خواتین کو مستحکم بنانے کے لئے حکومت پنجاب کے پروگرام"دیہی خواتین کی بہبود کے منصوبی" کا آغاز

منگل 13 دسمبر 2016 17:25

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نی کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کی غریب طبقہ کی خواتین کو مستحکم بنایائے جائے تا کہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت مکمل کر سکیں اور وہ معاشرتی مسائل سے نکل سکیں اس ضمن میں اٹک میںحکومت پنجاب کے پروگرام ’’دیہی خواتین کی بہبود کے منصوبے‘‘کا آغازکر دیا گیا ہے جس میں غریب مستحق خواتین کو بذریعہ قرعہ اندازی اعلیٰ نسل کی بھیسیں اور گائیں جن کی مالیت چار کروڑ روپے بنتی ہے تقسیم کی جا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پروگرام کے مہمان خصوصی ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے ضلع کونسل سٹیڈیم میں دیہی علاقہ کی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسرچ لائیو سٹاک راولپنڈی عبد الروف،ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر غلام حسین،ڈی ایل او اٹک ڈاکٹر خالد پرویز،طارق رحیم حیدری،نامزد چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ کے علاوہ دیہی علاقہ کی خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او اٹک نے کہا کہ آج سے اٹک میں مستحق خواتین کو نیلی نسل کی بھیسیںاور ساہیوال نسل کی گائیں جن کی تعداد پہلے مرحلے میں 200 بنتی ہے قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کی جا رہی ہیں جبکہ 200 جانوروں کی تقسیم 14دسمبر2016 کوکی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب دیہی علاقوں کی خواتین کے مالی حالات کو بہتر بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھا رہی ہے اب آپ کو چاہئے کہ شہباز شریف کے اس وژن کو کامیاب بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ ان جانوروں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں تا کہ پروگرام کامیابی کی منزل تک پہنچ سکے ۔اس موقع پر ڈاکٹر غلام حسین نے کہا کہ اس پروگرام پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ جانور آپ کو آپکے خاندان کی کفالت کے لیے دیئے جا رہے ہیں ان جانوروں کی فری انشورنس اور فری علاج معالجہ حکومت کے ذمہ ہے اسے کوئی شخص فروخت نہیں کر سکتا اگر ایسا ہوا تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہو گی، نامزد چیئرمین ناصر محمود شیخ نے بھی اس سکیم پر حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف کسی گھرانے کی تنگ دستی دور ہو گی بلکہ جانوروں کی نسل میں بھی اضافہ ہو گا۔ بعد ازاں ڈی سی او اٹک نے قرعہ اندازی کے ذریعے نکلنے والی خواتین میں بھینسیں اور گائیں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :