نظام مصطفٰیؐ کے عملی نفاذ کے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا،پیر ریاض الحسن شاہ

منگل 13 دسمبر 2016 17:25

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ضلع چکوال میں عید میلاد النبی ﷺ مکمل مذہبی عقیست و احترام اورروائتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔اس موقع پر مختلف تنظیموں کی طرف سے چھوٹے بڑے جلوس جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں اکھٹے ہوئے جہاں پر پیر سید ریاض الحسن شاہ نے مرکزی جلوس کی قیادت کی۔ مسجد حیات النبی میں ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی اور ڈی ایس پی کاظم نقوی نے مولانا عبدالحلیم نقشبندی کے ہمراہ 100پائونڈ وز نی کیک کاٹا اور پھر یہاں سے نکلنے والا جلوس جامعہ اسلامیہ غوثیہ پہنچا۔

جلوس کے شرکاء غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں اور ہے خوشی آمنہ کے لعل کی تشریف لانے کی۔ لبیک یارسول اللہ کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے اور چکوال شہر کے درو دیوار ان ایمان افروز نعروں سے گونج اٹھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں بھون چوک پہنچ کر یہ جلوس بڑے جلسے کی شکل اختیا ر کر گیا جہاںپر مقررین نے حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ پرروشنی ڈالی ۔اس موقع پر پیر ریاض الحسن شاہ نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ نظام مصطفٰیؐ کے عملی نفاذ کے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور ملک کی ترقی وخوشحالی اور عوام کے جان و مال کو محفوظ کرنے کیلئے مدینہ والے کا نظام نافذ کرنا ہوگا۔

اس موقع پرپیر سید ریاض الحسن شاہ نے استحکام پاکستان ، دہشتگردی کے خاتمے اور افواج پاکستان کو مزید مضبوط، ہمت اور توفیق دینے کی خصوصی دعا کرائی۔ اس دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :