جنید جمشید کی نماز جنازہ کل معین خان اکیڈمی میں ادا کی جائے گی، ہمایوں جمشید
منگل 13 دسمبر 2016 17:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کریں تو بہترہوگا، ہم نے ڈاکٹرز کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے انتظار کا فیصلہ کیا ہے، جیسے ہی ڈی این اے کی رپورٹ موصول ہوگی تو میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہو جائوں گا۔
ہمایوں جمشیدنے کہاکہ اسلام آباد میں کئی دوست احباب اور عزیز و اقارب موجود ہیں، تاہم بھائی کی میت میں خود وصول کروں گا جبکہ میت کو سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے کراچی لایا جائے گا۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ کے بعد تدفین دارالعلوم کراچی کورنگی میں کی جائے گی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق جنید جمشید کی میت کی شناخت ہوگئی ہے جس کے بعد ان کے ورثا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ پمز اسپتال اسلام آباد میں ہونے والے ڈی این اے ٹیسٹ میں جنید جمشید کی میت کی شناخت چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی عمر کی جانچ کے ذریعے ہوئی۔ واضح رہے گزشتہ روز جنید جمشید کے اہلیہ نیہا جنید کی بھی میت کی شناخت ہوگئی تھی اور ان کا جسد خاکی اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.