جشن میلاد مصطفٰیؐ پر پورے شہر میں درود وسلام کی صدائیں گونجتی رہیں ،سردار سیف الرحمان نلوٹھہ

منگل 13 دسمبر 2016 16:44

حویلیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) بلدیاتی ممبر سردار سیف الرحمان نلوٹھہ نے کہا ہے کہ عاشقان رسولؐ نے بھرپور جذبے کے ساتھ میلاد مصطفٰیؐ کا جشن منایا اور دنیا کو بتایا کہ میلاد کو کیسے اور کس جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے ،عاشقان رسولﷺ جلوسوںکی شکل میں مرکزی جلسہ گاہ میںپہنچے اوردرود وسلام کی صدائیں پورے شہر میں گونجتی رہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میلاد کمیٹی تحصیل حویلیاں کو خراج تحسین پیش کیا جہنوں نے انتہائی منظم طریقے سے اتنا بڑا پروگرام ترتیب دے کر ایک مثا ل قائم کی ہے۔۔