حضورﷺ کی شان مسلمان کے لیے سرمایہ ہے دولت کے انبار نہیں ، صاحبزادہ اکرم شاہ

منگل 13 دسمبر 2016 16:44

حویلیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) حویلیاں میں جشن عید میلادالنبیﷺ مکمل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ،اس سلسلے میں تحصیل حویلیاں کے تمام مضافاتی علاقوںاور اندرون شہر سے جلوس مرکزی جلوس گاہ حویلیاں ریلوے گرائونڈپہنچے جہاں عاشقان رسولﷺ کا پھولوںکی پتیاںنچھاور کر کے استقبال کیا گیا ۔عاشقان رسول ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین گڑھی شریف پیر صاحبزادہ اکرم شاہ نے کہا کہ رسولﷺ کے دیوانوںکو ربیع اول کا مہینہ اپنی جان سے بھی پیارا ہے اور میرا پیغام محبت کا ہے جب ہمارے آقاحضورﷺ مدینہ میںسے گزرے تھے تو اس وقت مدینے میںچاند اترے تھے مسلمان کے لیے سرمایہ دولت کے انبار نہیںبلکہ سرمایہ حیات حضورﷺ کی شان ہے مسلمان کے اعمال ایک طرف اور محمد مصطفٰیﷺ کی محبت ایک طرف ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطیب کھوکھر میرا مولانا اللہ دتہ اعوان نے بھی خطاب کیا۔ گلہ عقیدت کے پھول قاری نشاد اور عبید عباسی نے نچھاور کیے، اسکے علاوہ مرکزی جلسہ گاہ کی تیاریاںاور سیکیورٹی کے انتظام پرایس اے سی سی نے اہم کردار ادا کیا جو ناقابل فراموش ہے ، مرکزی میلاد کمیٹی تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبیﷺ کا پروگرام حق نواز خان، طارق خان،قاری اشفاق، یاسر محمودکی قیادت میںپایا تکمیل تک پہنچا ،میلاد کمیٹی سٹی حویلیاں نے میزبانی کے فرائض بڑے احسن طریقے سے پیش کیے جن میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی اقبال حسین شاہ،حاجی بشیر احمد خانپوری،سید مظہر حسین شاہ، سید عبدالقدس شاہ،غلام مصطفٰے شیخ،عابد شاہ،مزمل شاہ،سید فدا شاہ اور دیگر شامل ہیں جبکہ تحصیل ایڈمنسٹریشن،سینٹری سٹاف،فائیر بریگیڈ،ریسکیو1122،پولیس انتظامیہ،ایدھی سنٹر حویلیاں،ریلوے پولیس،آر ایچ سی حویلیاںسٹاف بمعہ ایمبولینس نے بھی اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کیے ، تمام جلوس درودوسلام کا ورد کرتے ہوئے اپنے اپنے حلقوں سے لے کر مرکزی جلسہ گاہ ریلوے گراونڈ تک پہنچے۔

سرکل ڈی ایس پی کیڈٹ خورشید کی زیر نگرانی مرکزی جلسہ گاہ میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ، جلوس کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کے انتظامات تھے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے اے سی ٹو سید عباس شاہ، ٹی ایم او ،تحصیل ناظم ارسل پرویز ،ایدھی کے جوان بھی اس موقع پر موجود رہے اور تمام امور کا جائزہ لیتے رہے ۔اس موقع پربہترین انتظامات پرمیلاد کمیٹی کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔