دیا مر میں 2 قبائل میںتصادم ،شہرمیں حالات کشیدہ ، سیکیورٹی انتظامات سخت

منگل 13 دسمبر 2016 16:44

دیامر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) دیا مر میں 2 قبائل کے مابین مسلح تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے،حالات کشیدہ ہو نے کے باعث شہر بھر میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی پولیس دیا مر استور ریجن محمد شعیب خرم کے احکامات کے مطابق اس وقت تمام سر کاری دفاتر اور بازار میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اورکشیدہ حالات کو بہتر طور پر کنٹرول کرنے کیلئے گلگت سے ریزور فورس اورسی ٹی ڈی کے جوانوں کو بھی شہر میں تعینات کر دیاگیا ہے تا کہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔

ڈی آئی جی پولیس دیا مر استور ریجن کے احکامات پر ایس ایس پی استور اور ڈی ایس استور بھی چلاس میں اپنے ضلع کی نفری کے ہمراہ پہنچ چکے ہیں۔واضع رہے کہ گزشتہ روز دیامر کے 2 قبائل کے مابین مسلح تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد حالات کشیدہ ہیںجس کے باعث دیامر پولیس حالات کو کنٹرول کر نے کیلئے دن رات الرٹ ہے ۔