میلاد کمیٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس کا انعقاد

منگل 13 دسمبر 2016 16:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) میلاد کمیٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جسکی قیادت نوجوان مذہبی سکالر عالمی مبلغ اسلام خواجہ ابوالجمال پیر محمد بدر عالم جان نگران اعلیٰ خواجہ ابوالخیر فائونڈیشن پاکستان اور سجادہ نشین دربار عالیہ خواجہ ابوالخیر پیر محمد عبداللہ جان مرشد آباد شریف پشاور نے کی۔

جلوس کے شرکاء میں علامہ عبدالغنی نقشبندی ،پیر سید محمد علی واسطی ،علامہ عارف نقشبندی ،علامہ قاری عبید احمد ستی ،شیخ انورالخیری ،علامہ سید امتیاز شاہ ،پیر غلام ربانی ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی و دیگر عہدیداران سمیت دیگر قائدین و علمائے کرام نے شرکت کی ۔