رہنماء پی ٹی آئی اسدعمرکا چیئرمین فنانس اینڈریونیوکمیٹی قیصرشیخ کوخط

پاکستان بیرونی قرضوں کی دلدل میں دھنستاجارہاہے، دبئی کے اخبارات میں پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کیلئے اشتہارات کاسلسلہ جاری ہے۔خط کامتن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 دسمبر 2016 16:26

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13دسمبر2016ء) :تحریک انصاف نے پاکستانیوں کے دبئی میں‌ غیرقانونی سرمایہ کاری کرنے کامعاملہ بھرپوراٹھانے کافیصلہ کرلیاہے۔تحریک انصاف کے رہنماءاسدعمرنے چیئرمین فنانس اینڈریونیوکمیٹی قیصرشیخ کوخط لکھاہے کہ پاکستان بیرونی قرضوں کی دلدل میں دھنستاجارہاہے،جبکہ دوسری طرف دبئی کے اخبارات میں پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کیلئے اشتہارات کاسلسلہ جاری ہے،کمیٹی صورتحال کافوری احساس کرتے ہوئے مداخلت کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دبئی میں پاکستانیوں کی سرمایہ کاری پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ منافع کیلئے بیرون ملک سرمایہ کاری کی اجازت ہے؟حکام نے دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی فہرست بنائی؟قانون میں اجازت ہے توطریقہ کارکیاہے؟اسدعمرنے کہاکہ دبئی کے اخبارات میں پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کیلئے اشتہارات کاسلسلہ جاری ہے۔ پاکستان بیرونی قرضوں کی دلدل میں دھنستاجارہاہے۔دوسری جانب دبئی لینڈریکارڈپاکستانیوں سرمایہ کاروں کابتارہاہے۔