دیپالپور میں بھی جشن عیدمیلادلنبی ؐ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایاگیا

منگل 13 دسمبر 2016 16:40

دیپالپور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ملک بھر کی طرح دیپالپور میں بھی 12ربیع الاول کے موقع پرجشن عیدمیلادلنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایاگیا، اس سلسلے میں شہر بھر کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا، علاوہ ازیں شہر بھر میں جلوس اور ریلیاں بھی نکالی گئیں تاہم مرکزی جلوس مسجد گیلانیہ سے بز م غلامانِ مصطفیؐکی جانب سے نکالا گیا جس میں دیگر کئی تنظیموں کے جلوس بھی شامل ہوگئے، جلوس کی قیادت الحاج سید زاہد شاہ گیلانی،سید نقی علی گیلانی،حاجی محمد نواز قمر رزاقی ودیگر نے کی جلوس صدربازار ،رزاقیہ مسجد والی گلی،مدینہ چوک اور دیگر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بصیر پور گیٹ سے شہر میں داخل ہوکرواپس گیلانیہ مسجد میں پہنچ گیا ،تمام راستوں پر شہری جلوس کے شرکاء پر پھول کی پتیاں نچھاور کرتے رہے جبکہ جگہ جگہ لنگر کا انتظام بھی کیا گیا تھا، جلوس سے خطاب اور اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے سیرت طیبہؐ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپؐ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے ۔