تاجدار کائناتؐ نے انسانیت کو جو منورہ راستہ دکھایا اس پر چلنے کی ضرورت ہے،سردار فضل عباس میکن

منگل 13 دسمبر 2016 16:40

سرگودھا۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)وفاقی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سردار فضل عباس میکن نے کہاہے کہ تاجدار کائنات نے انسانیت کو جو روشن راستہ دکھایا اُس پر چلنے کی ضرورت ہے ، کائنات کی پوری رحمت آپؐ کی ذات میں محیط ہے اور محمد عربیؐتمام جہانو ں کے لیے رحمت بنا کر معبوث کیے گئے ،ا نہوں نے ان خیالات کا اظہار ممبر ڈویژنل امن کمیٹی سرگودھا چوہدری خالد اقبال مسرت کی رہائش گاہ پر عید میلادالنبی ؐکے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں وکلاء،ڈاکٹروں ،چیمبر آف کامرس کے نمائندوںاور اہل علاقہ کثیر تعدادمیں شریک تھے ، وفاقی سیکرٹری سردار فضل میکن نے مزید کہا کہ کائنات کا پورا نظام حضور اکرمؐ کے گرد گھو م رہا ہے، اس موقع پر ڈاکٹر پروفیسر فیروز الدین شاہ، پروفیسر عابد عابدی ، قاضی خاور حسین ڈاکٹر ہارون رشید تبسم نے کہا کہ دین اسلا م کی ترویج کیلئے آنحضورؐ نے دنیا کو ظلم و ستم سے نجات دلوائی اور انصاف و رواداری کی مثال قائم کی۔