کمشنر سرگودھا کا گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کادورہ ‘طبی سہولیات کا جائزہ لیا

منگل 13 دسمبر 2016 16:40

سرگودھا۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)کمشنر سرگودہاڈویژن ندیم محبوب نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز وپیرا میڈیکل عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ عوام کو صحت عامہ کی بہترسہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی موجودگی کو بھی چیک کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا ۔انہوں نے ڈاکٹرز کے ڈیوٹی شیڈول کو بھی چیک کیا اور ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹرز کی موجود گی کی ہدایت کی۔ انہیں بتایا گیا کہ 43ڈاکٹرز مولا بخش ہسپتال میں فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے مریضوں کے لواحقین کیلئے زیر تعمیر شیڈ کو جلد مکمل کرنے اور بینچ جلد لگانے کی ہدایت کی۔