محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی ، سابق ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا گرفتار

منگل 13 دسمبر 2016 16:40

سرگودھا۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے گل حمیدخان سابق ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھاء کو گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گل حمیدخان تھانہ مڈھ رانجھاء میں تعینات رہاہے۔

(جاری ہے)

اس نے تھانہ مڈھ رانجھاء میں رشوت کابازارگرم کررکھاتھااورلوگوں نے اس کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواستیں دیںجس پرانکوائری لگا دی گئی اورگل حمیدخان کے خلاف رشوت کاالزام ثابت ہونے پراس کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :