ضلع سرگودھا میںپاکستان مسلم لیگ( ن) کے تمام دھڑ ے متحد ہیں ،بیر سٹر محسن شا ہ نوا ز رانجھاء

منگل 13 دسمبر 2016 16:38

سرگودھا۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بیر سٹر محسن شا ہ نوا ز رانجھاء نے کہا ہے کہ ضلع سرگودھا میںپاکستان مسلم لیگ( ن) کے تمام دھڑ ے متحد ہیں ،پارٹی قیادت نے بلد یا تی اداروں کے سربراہا ن کے جن نا موں کا اعلا ن کیا ہے ہم سب مل کر ان بلد یا تی سربراہا ن کو کا میا ب کر نے کے لئے اپنا کر د ار ادا کر یں گے، وہ نا مز د بلد یاتی سربراہا ن کے ہمر اہ یہاںمقامی ہوٹل میں پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر اراکین اسمبلی بھی مو جو د تھے،بیرسٹر محسن شا ہ نو ا ز رانجھا نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی خد مت جا ر ی رکھے گی ،قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ ہم سب نے مل کر آ گے بڑھنا ہے اور قیا د ت کے فیصلے کو آ گے بڑھا نا ہے،قومی اسمبلی کے رکن چوہدر ی حامد حمید نے کہا کہ قیادت نے میئر سرگودھا کے لئے ایک ورکر کا انتخاب کر کے ہم سب کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں ،انہو ں نے کہا کہ ملک اسلم نو ید سرگودھا شہر کو خو ب صورت بنا نے میں اپنا کر دا ر ادا کریں گے،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چو ہد ر ی عبدالر ز ا ق ڈھلو ں نے کہا کہ ہم نے تما م دھڑ ا بند یا ں ختم کروا کر اتفاق رائے سے بلد یا تی نما ئند و ں کے نا مو ں کا اعلا ن کیا ہے، قبل ازیں مئیر شپ کے امیدوار ملک اسلم نو ید‘ ڈپٹی مئیر کے امیدوار بلا ل خا ن نے ایک جلو س کی شکل میں کاغذات جمع کروائے ۔