حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے‘نثار احسن زیدی

ٹائون بھر میں ڈینگی کو موسم کی بدلتی کیفیات پر تیزی سے کنٹرول کیا جا رہا ہے ‘جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹو کا اجلاس سے خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹو نثار احسن زیدی نے ٹائو ن ایڈمنسٹریشن اقبال ٹائون کے کمیٹی روم میںانسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہائوسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میںمعائنہ کر کے رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جا رہی ہے۔ ٹائون بھر میں ڈینگی کو موسم کی بدلتی کیفیات پر تیزی سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :