جماعةالدعوة پاکستان کی 16دسمبر کو ہونے والی سقوط مشرقی پاکستان کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
ناصر باغ ہونیوالی کانفرنس کے سلسلہ میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کوشرکت کی دعوت ،رابطے و ملاقاتیں جاری
منگل 13 دسمبر 2016 16:35
(جاری ہے)
جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ 16دسمبر کو ہونے والی سقوط مشرقی پاکستان کانفرنس تاریخی نوعیت کی ہو گی۔
مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر کے بھارت سرکار کی پاکستان کیخلاف سازشوں کو بے نقاب کریں گے اور دنیا کو انڈیا کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں ہندو انتہاپسند تنظیم بی جے پی اور نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد پاکستان کیخلاف سازشیں بہت بڑھ چکی ہیں۔ انڈیا بیرونی قوتوں کی شہ پر ایک بار پھر پاکستان میں مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرانا چاہتا ہے ۔ اس مقصد کیلئے بلوچستان، سندھ اور دیگر علاقوں میں تخریب کاری و دہشت گردی کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں لیکن اس کی یہ سازشیں ان شاء اللہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی۔ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ بھارت سرکار کو یا د رکھنا چاہیے کہ یہ 1971ء والا پاکستان نہیں ہے۔یہ اللہ کے فضل و کرم سے ایٹمی قوت رکھنے والا ملک ہے اور پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ازلی دشمن بھارت کو ناکوں چنے چبوانے کیلئے تیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیوں کی وطن عزیز پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے پوری قوم متحد و بیدار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.