Live Updates

پی ٹی آئی نے این اے110میں‌ دھاندلی ثابت کرنے کیلئے اپیل دائرکردی

رجسٹرارآفس سپریم کورٹ نےعثمان ڈارکی اپیل پرنظرثانی کی درخواست دائرکرنےکیلیےمزید2ہفتوں کی مہلت دےدی ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 دسمبر 2016 16:11

پی ٹی آئی نے این اے110میں‌ دھاندلی ثابت کرنے کیلئے اپیل دائرکردی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13دسمبر2016ء) : پی ٹی آئی نے سیالکوٹ میں‌این اے110میں‌ دھاندلی ثابت کرنے کیلئے اپیل دائرکرنے کافیصلہ کرلیاہے،رجسٹرارآفس سپریم کورٹ نےعثمان ڈارکی اپیل پرنظرثانی کی درخواست دائرکرنےکیلیےمزید2ہفتوں کی مہلت دےدی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈارنے خواجہ آصف کاانتخابی حلقہ این اے110 میں‌دھاندلی ثابت کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست دائرکرنےکیلیےمہلت مانگ لی ہے۔جس ہرمزید2 ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔قانون معیاد میں دستاویز مکمل نہ ہونے پرمزید وقت کی استدعا کی گئی ہے۔واضح رہے سپریم کورٹ نے10نومبرکوپی ٹی آئی کے عثمان ڈارکی اپیل خارج کردی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات