سی ٹی ڈی نےگرفتار3مبینہ دہشتگردوں کوعدالت میں پیش کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 دسمبر 2016 16:11

گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13دسمبر2016ء):سی ٹی ڈی نےسیالکوٹ سےگرفتار3مبینہ دہشتگردوں کوعدالت میں پیش کردیاہے،گرفتارملزمان کاتعلق پنجاب کے مختلف شہروں سےہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈ ی ذرائع کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت نےملزمان کو10روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا۔سی ٹی ڈی کاکہناہے کہ تینوں ملزمان کاتعلق کالعدم تنظیم سےہے۔ملزمان عید میلادالنبی ﷺکےجلوسوں اورمحافل پرحملہ کرنا چاہتے تھے۔