بی ایس ایف کابین الاقومی سرحد سے سابق پاکستانی فوجی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

منگل 13 دسمبر 2016 16:33

بی ایس ایف کابین الاقومی سرحد سے سابق پاکستانی فوجی کو گرفتار کرنے ..

نئی دہلی/جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء)بارڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف) نے انٹرنیشنل بارڈر سے سابق پاکستانی فوجی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس ‘‘کے مطابق بی ایس ایف حکا م کا کہنا ہے کہ ایک سابق پاکستانی فوجی کو بی ایس ایف اہلکاروں نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ ضلع سامبا کے ساتھ بین الاقومی سرحد (آئی بی ) کے ذریعے داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ایک سینئر بی ایس ایف عہدیدار نے بتایا ہے کہ گزشتہ شام کو گرفتار کیے جانے والے شخص کی شناخت 65سالہ محمد کے نام سے ہوئی ہے جو سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے گائوں گندیال کا رہنے والا ہے اور اس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان آرمی سے ریٹائرڈ ہے ۔