بہاول پور، چھٹاآل پنجاب بہاول پوردنگل 16 دسمبرکوڈرنگ اسٹیڈیم بہاو ل پورمیں منعقدہوگا

منگل 13 دسمبر 2016 16:31

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) چھٹاآل پنجاب بہاول پوردنگل 16 دسمبرکوڈرنگ اسٹیڈیم بہاو ل پورمیں منعقدہوگا دنگل میں ضلع بہاول پورکے پہلوانوں کے علاوہ پنجاب بھرکے دیگرعلاقوں کے معروف پہلوان حصہ لیں گے سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن بہاول پورسہیل احمدپاشی تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی سپورٹس پالیسی ‘صوبائی وزیرملک محمداقبال چنڑ کی ہدایات اورچیرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی وڈی سی او بہاول پور ڈاکٹراحتشام انورمہارکی زیرسرپرستی پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑاسپورٹس پروگرام چھٹا آل پنجاب بہاول پوردنگل 16 دسمبر بروز جمعہ بوقت دوبجے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پورمیں منعقدہوگا سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن بہاول پورسہیل احمدپاشی کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کی یہ لاجواب کاوش ہے جس میں زبردست مقابلہ جات کوشائقین بے حد پسندکریں گے اورنوجوان نسل نشے اوردیگربرائیوں سے بچ کرصحت مندانہ کھیل کی طرف راغب ہوگی ان مقابلوں میں گجرانوالہ ‘سیالکوٹ ‘لاہور‘جھنگ ‘ڈیرہ غازی خان ‘فیصل آباد‘ساہیوال ‘اوکاڑہ‘ ملتان ‘مظفرگڑھ‘ بہاولنگر‘ رحیم یارخان‘ صادق آباد‘ چشتیاں ‘ مبارک پور‘ یزمان ‘دھنوٹ‘ حاصل پور‘ احمدپورشرقیہ ‘اوچ شریف‘ اوربہاول پور سمیت دیگراضلاع کے پہلوان حصہ لیں گے انہوں نے فن پہلوانی کیلئے کئے جانے والے اقدامات پرصوبائی وزیرملک اقبال چنڑ‘ڈی سی او بہاول پور ڈاکٹراحتشام انورمہار ‘ڈی او سپورٹس سیدمتین احمد‘ڈی ایس او مقصودالحسن جاویداوران کی پوری ٹیم کی کاوشوں کوسراہا ہے

متعلقہ عنوان :