علماء کونسل ضلع بہاولپور کے زیر اہتمام حضرت محمد رسول ﷺکا نفرنس کا انعقاد

منگل 13 دسمبر 2016 16:31

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء)سنی علماء کونسل ضلع بہاولپور کے زیر اہتمام حضرت محمد رسول کا نفرنس کا جامع مسجد الصادق بہاولپور میںانعقاد ‘ حکومت پنجاب کی طرف سے بعض تعلیمی ادارے قادیانیوں کے حوالے کرنے اورایک اہم ادارے کو ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی کے نام سے موسوم کرنے کی شدیدمذمت ‘ کانفرنس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

کانفرنس کی سرپرستی شیخ الحدیث مولانا مفتی عطاء الرحمن اور پیر طریقت قاری غلام یاسین صدیقی نے کی۔ جبکہ صدارت مولانا مفتی ارشاد احمد نے کی۔جبکہ نقابت مولانا عبدالرزاق نے کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنما ممتاز عالم دین مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی کے دا،من سے وابستگی میں ہے۔

(جاری ہے)

جس طرح صحابہ کرام نے ہر ظلم برداشت کیا لیکن آپ کا دامن نہیں چھوڑا۔

اسی طرح ہم بھی ہر ظلم برداشت کر لیں گے۔ لیکن آپ کے دامن کو نہیں چھوڑیں گے۔ ایک ایک سنت کی حفاظت کریں گے۔ آپ صادق اور امین تھے۔ اللہ کرے یہی دوصفات ہمارے اندر بھی آجائیں۔انہوں نے کہا کہ سیرت منانے کا نام نہیں ہے اپنانے کا نام ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی ممبر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل سیرت طیبہ میں مضمر ہے۔

آج امت مسلمہ سیرت سے روگردانی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کا کفر مسلمانوں کو دہشت گرد کہہ رہا ہے۔ جبکہ حقیقت میں پوری دنیا کا کفر خود دہشت گرد ہے۔ کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ مولانا اسماعیل شجاع آبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عالم ارواح میں ایک عہد تمام انسانوں سے اپنی ربوبیت کا لیا۔

اور دوسرا عہد اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء کرام علیہم الصلواة والسلام سے اس بات کا لیا کہ تمام انبیاء کرام آخر الزمان پر ایمان لائیں گے اور ان کی مدد کریں گے۔ اور پھر اللہ تعالیٰ نے اس عہد کی عملی توثیق کروائی۔ بیت المقدس میں تمام انبیاء کرام کو نبی آخر الزمان کا مقتدی بنایا۔کانفرنس سے شیخ طریقت مولانا معین الدین وٹو(منچن آباد) مولانا عبدالرحمن جامی (خیرپور ٹامیوالی) مولانا محمد میاں (لودھراں) مولانا محمد اسحاق ساقی (بہاولپور) مولانا عطاء اللہ کاشف (بہاولپور) مولانا محمد نواز (کہروڑپکا) نے بھی خطاب کیا۔

اصغر برادران نے ہدیہ نعت جبکہ کانفرنس میں مولانا قاضی محمد احمد ،مولانا صہیب احمد،قاری راشد محمود انصاری، قاری محمد احمد رحیمی، مولانا محمد فیاض، مولانا اعجاز احمد، اری ثناء اللہ، قاری محمد صفدر رحیمی، مولانا ربنواز عباسی، مولانا جمال الدین، مفتی انعام الحق، قاری محمدنعمان، قاری محمد ادریس فاروقی، قاری محمد وقاص، مولانا محمد احمد جالندھری، مولانا حفیظ اللہ، مولانا جمال عبدالناصر سمیت کثیر علماء کرام و مشائخ عظام مدارس دینیہ کے طلبہ کرام، عوام الناس اور عام شہریوں ے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس میں درجِ ذیل قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔(۱)حکومت پنجاب کی طرف سے بعض تعلیمی ادارے قادیانیوں کے حوالے کرنے کی پرزور مذمت کی گئی۔(۲) حکومت پاکستان کی طرف سے ایک اہم ادارے کو ربیع الالول کے مبارک ماہ میں ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی کے نام سے موسوم کرنے کی بھی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی۔اور اس عمل کو مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنا قرار دیا۔اور پرزور مطالبہ کیا کہ اداروں کو قادیانیوں سے پاک کیاجائے۔