ْڈیرہ اللہ یار اور دیگر علاقوں میںجشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

شہر میں کئی جلوس نکالے گئے ،جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ،سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات

منگل 13 دسمبر 2016 16:31

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) ڈیرہ اللہ یار اور دیگر علاقوں میںجشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ، شہر میں کئی جلوس نکلاے گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ،سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ڈیرہ اللہ یار اور گردونواح کے علاقوں میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں بخاری ہاؤس، نوانی مسجد ، فیضان مدینہ،حسینی مسجد ،بس اڈا مسجد سے علیحدہ علیحدہ جلوس نکالے گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، مرکزی جلوس جمعیت علماء پاکستان (نورانی گروپ ) کے مرکزی رہنماء سید محسن علی شاہ کی قیادت میں نکالا گیا ، جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے فٹ بلاول اسٹیڈیم میں سیریت النبیﷺ کانفرنس منعقد کی گئی جس سے سید محسن علی شاہ ، مفتی عبدالغفور نقشبندی ، قاری انور علی قادری،،فقیر نذیراحمدسمیت دیگر مقرین نے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی آمد کو اللہ تعالی کا انسانیت پر عظیم احسان قرار دیتے ہوئے کہاکہ محسن انسانیت نے پوری دنیا کو اانسانیت اور اللہ کا پیغام پہنچاکرعملی طور پر کردکھایا ہمیںبھی اپنی زندگیوں میں اسوہ حسنہ ﷺکو شامل کرکے آپس میں امن و محبت سے رہنا چاہیے اس موقع پر امت مسلمہ ، ملکی ترقی ، امن و استحکام کے لئے بھی خصوصی دعائیں کیں گئیں ۔

(جاری ہے)

علاوزیں جشن عید میلاد النبی ﷺکا جلوس بس اڈا سے عبدالخالق کھوسہ کی قیادت میں نکلا گیا جو بائی پاس سے ہوتے ہوا بس اڈا مسجد میں پہنچا جہا ں پر جماعت صالحین سربراہ پیر خالد سلطان اور دیگر علماء کرام نے حصورکریم ﷺ کی سیریت پر روشنی ڈالی ۔

متعلقہ عنوان :