چیئرنگ کراس پر منہاج القرآن کے زیر اہتمام 33 ویں سالانہ میلاد کانفرنس کا انعقاد

طاہر القادری سمیت علماء کرام اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت

منگل 13 دسمبر 2016 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) چیئرنگ کراس پر منہاج القرآن کے زیر اہتمام تیتیسویں سالانہ میلاد کانفرنس کا انعقاد طاہر القادری سمیت علماء کرام اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبی کے موقع پر منہاج القرآن کی جانب سے تیتیسویں سالانہ میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت سربراہ منہاج القرآن طاہر القادری ،علماء کرام ،مختلف مذہب اور مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد ،بیرون ملک سے آئے نعت خواں اوربڑی تعداد میں مرد ،خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

چیئرنگ کراس سے لے کر ناصر باغ تک پنڈال سجا یا گیا تھا۔کانفرنس کا افتتاح کلام پاک سے کیا گیا۔ کمسن طلباء و طالبات نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ جس کو حاضرین نے بے حد سراہا۔

(جاری ہے)

نعت رسول مقبول کے بعد علماء کرام نے اپنے بیانات سے فضیلت ربیع الاول اور عید میلاد النبی پر روشنی ڈالی۔طاہر القادری نے سیرت رسول اور عید میلاد النبی کی برکتوں اور فضیلتوں پر بات کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ بچوں سمیت آئے ہیں۔ اپنے قائد طاہر القادری کے بیان کو سماعت کیا جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ کانفرس میں سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے پولس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ سالانہ کانفرنس کے اختتام پر جشن ولادت رسول مقبول کے موقع پرآتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ہر سال منعقد ہونے والی سالانہ میلاد کانفرنس اس سال بھی پورے جوش و جذبے اور پر امن طریقے سے منائی گئی۔