سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس کل ہو گا

منگل 13 دسمبر 2016 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورت حال اور متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی کمیٹی کا اجلاس مشیر نذہب صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس کل بروز بدھ ہو گا ۔

(جاری ہے)

اجلسا میں وزارت داخلہ کے حکام کمیٹی کو ہندوستان کے ساتھ ملحقہ بارڈر کی موجودہ صورت حال ، پاکستان اور یورپین یونین کی مشترکہ میٹنگ اور برطانوی خارجہ سیکرٹری ، بورس جانسن کے حالیہ دورہ پاکستان کے بارے میں بریفنگ دیں گے اجلاس میں متحدہ امارات میں لاپتہ پاکستانی مسقط اور امان کی جیلوں میں قید پاکستانیوں اور سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں کی حالت زار کے بارے میں وہاں پر موجود سفارت خانوں کے اقدامات سے آگاہ کریں گے ۔