نشے میں دھت ملائیکہ اروڑا نے سونم کپورکو جھاڑ پلادی

منگل 13 دسمبر 2016 16:23

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء)بالی ووڈ کی آئٹمگرل ملائیکہ اروڑا نے نشے کی حالت میں فیشن کوئین سونم کپور کو سب کے سامنے جھاڑ پلادی۔بالی ووڈ کے مشہور فیشن ڈیزائنرمنیش ملہوترا کے گھر ،ہدایتکار کرن جوہر نے تقریب منعقد کی جس میں ملائیکہ اروڑا، سونم کپوراور عالیہ بھٹ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ہائی پروفائل پارٹی میں آئٹم گرل نے زیادہ شراب نوشی کرلی جسکے باعث انہیں چلنے میں بھی مشکل پیش آنے لگی اور انکے قدم لڑکھڑانے لگے جنہیں دیکھ کر سونم کپور انکی مدد کو پہنچیں تو آئٹمگرل آگ بگولہ ہوگئیں اور انہوں نے سونم پر چلانا شروع کردیا جس پر سونم کپور نے تقریب کا رنگ پھیکا پڑجانے کے ڈر سے خاموشی اختیار کرلی۔

تاہم منیش ملہوترا اور کرن جوہر نے معاملہ سنبھالتے ہوئے ملائیکہ کو پارٹی سے چلتا کردیا۔ واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور بالی ووڈسٹار سلمان خان کے قریب سمجھی جاتی ہیں جسکے باعث اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے تعلقات کشیدہ رہتے۔۔