ربیع الاول برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے ، ڈاکٹر اے جی انصاری

منگل 13 دسمبر 2016 16:18

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا قاری محمد صدیق حقانی،مولانا عبدالغفور بھٹو، مولانا تاج محمد چنہ، مولانا غلام شبیر شیخ اور دیگر نے کہا ہے کہ ربیع الاول برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے جس میں رحمت العالمینﷺ اس دنیا میں تشریف لائے، اس ماہ بابرکت میں امت مسلمہ کو اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سیرت المصطفیٰﷺ پر عمل کرکے ہم مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف مقامات پر منعقدہ سیرت النبیﷺ کانفرنسوں سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت سے مکمل واقفیت حاصل نہ کرلیں تب تک ہم اپنے نظریے اور ایمان کو بھی مکمل طور پر واضح نہیں کرسکتے کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ ہی ہمارے نظریے اور ایمان کا عملی مظہر ہے اور حضور ﷺکی سیرت مبارکہ ہی ہمارے لیے ایک ایسا نمونہ ہے کہ جس کے ذریعے ہم زمین پر بسنے والی تمام اقوام و ملل کے اقتصادی، سیاسی، اخلاقی اور معاشرتی قوانین حیات کو انسانی بنیادوں پر پرکھ سکتے ہیں کہ وہ انسانوں کے لیے کیوں کر مفید ہیں،انہوں نے کہا کہ سیرت النبی پر عمل کرکے تمام برائیوں سے بچا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :