سانگھڑ میں بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا

منگل 13 دسمبر 2016 16:18

ْسانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) سانگھڑ میں بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ پاکستان سنی تحریک اور دعوت اسلامی کی جانب سے جامع مسجد اور فیضان مدینہ سے شاندار ریلی نکالی گئی ریلی میں سنی تحریک کے رہنما صوفی امجد ، بزم عاشقان کے گڈو بھائی ، چیمبر آف کامرس کے حاجی یامین، ماسٹر شیر محمد ,خورشید احمد ایڈوکیٹ ، سعید احمد عطاری ، عباس علی عطاری ، و دیگر کے علاوہ ہزاروں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

ریلی میں شہر کے قصبوں اور گاوں اور دیگر شہروں سے چھوٹی چھوٹی ریلیاں شامل ہوئیں۔ جامع مسجد سے نکلنے والی مرکزی ریلی شہر بھر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جامع مسجد پر اختتتام پزیر ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یا رسول مرحبا کے نعرے بلند کیے تو پورہ شہر گونج اٹھا ۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے بھر پور انتظامات دیکھنے میں آئے ۔ ایس ایس پی سانگھڑ نے ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے مرکزی جلوس کو چیک کیا اور اطمیان کا اظہار کیا جبکہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوفی امجد نے کہا سرور کونین دوجہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بن کر آئے ۔ دیگر علماء کرام نے بھی سلطان دوجہان کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی

متعلقہ عنوان :