بارہ ربیع اول ، دینی جماعتوں اور عاشقان رسول کی جانب سے ریلیاںکا انعقاد

منگل 13 دسمبر 2016 16:18

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء)بارہ ربیع اول کے سلسلے میں مختلف دینی جماعتوں اور عاشقان رسول کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں جبکہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر ٹنڈوالہ یار کے اسٹیشن روڈ پر قائم جامع مسجد سے جماعت اہلسنت کے علماء اکرام کی قیادت میں مرکزی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں مین بس اسٹاپ چمبڑ روڈ میرواہ روڈ مین مارکیٹ قلعہ ایریا پریس کلب روڈ و دیگر علاقوں سے ہوتی ہوئی مرکزی عید گاہ پر اختتام پذیر ہوئی نکلنے والی ریلی کی قیادت مفتی شیر محمد قادری ۔

حمدان قادری۔

(جاری ہے)

حافظ علی اصغر نقشبندی،حافظ محمد رمضان چشتی ،مولا نا عبدالصمد سیفی ،حافظ محمدصدیق آرائیں میونسپل کمیٹی کے چیئر مین سید امداد شاہ رضوی،وائس چیئر مین شاہد جعفر قائم خانی و دیگر کر رہے تھے نکلنے والے ریلی جلوس میں عوام کا ٹھاٹے مارتا سمندر موجود تھا،پولیس اور رینجرز کے دستے جلوس کی نگرانی کر رہے تھے، جلوس میں ہزاروں عا شقان رسول نے شریک ہو کر اپنی محبت کا اظہار کیا اس موقع پر مقررین نے آقاء دوجہاں کی زندگی پر روشنی ڈالی جبکہ عید میلادالنبی ﷺ کی نکلنے والی ریلی میں موجود غلامانے رسول ﷺمرحبا یارسول اللہ ﷺکے نعرے بلند کررہے تھے علاوہ ازیں بارہ ربیع الاول ﷺکے موقع پر ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنوا ح کی سرکاری عمارتوں مساجدوں گھروں گلی چوکوں روڈ، راستوں کو برقی قیمتی قمقو ں اور سبز جھنڈو سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا جبکہ مختلف علاقوں میں محفل میلاالنبیﷺ اور ننگروں کا احتتام کیا گیا تھا