راولپنڈی ،جشن عید میلاد النبی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

منگل 13 دسمبر 2016 16:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی جشن عید میلاد النبی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منایا گیا صبح کا آغاز نماز فجر کے بعدمساجد میں امت مسلمہ کی یکجہتی ،کشمیراور فسلطین سمیت تمام مقبوضہ مسلم ریاستوں کی آزادی ،وطن عزیز کی ترقی ، استحکام اور سا لمیت کے لئے خصوصی دعائوں سے کیاگیاشہر اور کینٹ سمیت ضلع راولپنڈی میں 84بڑے جلوس نکالے گئے جن میں راولپنڈی شہر کے مرکزی جلوس میں 430میلاد کمیٹیوں نے حصہ لیا اور نعتیہ کلام سے نبی اکرم ﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پرگلی محلوں ،بازاروں اور سرکاری و نجی عمارتوں کو دلہن کی طرح سجانے کے ساتھ لنگر اور نذرانوں کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھاعید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے خصوصی حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے پولیس ، لیڈی پولیس ، ریزرو پولیس ، اور رضا کاروں سمیت 3ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے تھے جبکہ جلوس کے تمام داخلی راستوں کو خار دار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا تھااس مقصد کے لئے ایس پی راول ڈویژن آفس میں قائم کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی اس موقع پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے ڈرون کیمرے کی مدد سے جلوس کا فضائی جائزہ بھی لیا جاتا رہا جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا گیا تھا جس کے تحت جلوس کے تمام راستوں کو بھاری رکاوٹوں اور کنٹینروں کے ذریعے بلاک کر کے ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا گیا ادھر عید میلاد النبی کے حوالے سے مرکزی انجمن تاجران کے علاوہ سیرت و میلاد کمیٹیوں کی جانب سے مری روڈ اور اندرون شہر کے علاوہ شہر بھر میں میلاد کیمپ لگائے گئے تھے جہاں پر تمام دن نعت خوانی کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ سینکڑوںمقامات پرسبیلوں اور لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا ۔

۔

متعلقہ عنوان :