وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 کھرب 76 ارب 8 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل 13 دسمبر 2016 15:33

وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 کھرب 76 ارب 8 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 8 کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے لئے 6 ارب 86 کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 79 ارب، واپڈا پاور سیکٹر کے لئے 41 ارب، پانی و بجلی ڈویژن کے لئے 6 ارب 81 کروڑ، ریلویز ڈویژن کے لئے 13 ارب 99 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 7 ارب 23 کروڑ روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 8 ارب 54 کروڑ، کیڈ ڈویژن کے لئے 84 کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 46 کروڑ روپے، داخلہ ڈویژن کے لئے 4 ارب 76 کروڑ روپے، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 42 ارب، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے 20 ارب، سیفران فاٹا کے لئے 8 ارب 25 کروڑ روپے، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 4 ارب 74 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے 6 ارب 96 کروڑ، ایرا کے لئے 2 ارب 93 کروڑ، سپارکو کے لئے 80 کروڑ، صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 7 ارب 58 کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 8 کروڑ، کابینہ ڈویژن کے لئے 20 کروڑ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 11 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 19 کروڑ، پیشہ ورانہ تعلیم ڈویژن کے لئے 51 کروڑ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 2 ارب 59 کروڑ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے فنڈز جاری کر رہا ہے۔