راولپنڈی سے برمنگھم جانیوالے مسافر کی جرابوں سے منشیات برآمد

منگل 13 دسمبر 2016 15:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) راولپنڈی ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) حکام نے راولپنڈی ایئر پورٹ پر مسافر کی تلاشی لی جہاں سے آدھا کلو منشیات برآمد ہوئی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اے این ایف ذرائع نے بتایا کہ ملزم یاسر پی آئی اے کی پروااز پی کے 791سے برمنگھم جانا چاہتا تھا جس نے اپنی جرابوں کے اندر آدھا کلو ہیروئن چھپپائی ہوئی تھی جسے برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :