سی ٹی ڈی ملتان کی کاروائی ،کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد گرفتار

خودکش جیکٹس اور بھاری اسلحہ وباردودبرآمد،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

منگل 13 دسمبر 2016 15:27

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) ملتان کے علاقے شیرشاہ میں سی ٹی ڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی کاونٹرٹیرازم فورس نے ملتان کے علاقے شیرشاہ میں کاروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ دہشت گردوں سے 2خودکش جیکٹس،ایس ایم جی رائفل اوردیگر اسلحہ و بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔دہشت گردوں کی شناخت سیلاب خان،اکبرخان،اکرام خان اور عثمان کے ناموں سے سے ہوئی ہے جن کیخلاف ملتان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :