ملتان میں پی آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے معائنے کے بعد اے ٹی آر طیارے کو کلیئر قرار دے دیا

طیارے میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی،تحقیقاتی ٹیم ،انجن میں آگ لگنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، طیارے کے گرد فائربریگیڈ کی گاڑیاں ہوائی اڈے کی جانب سے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پہنچائی گئی تھیں،پی آئی اے حکام

منگل 13 دسمبر 2016 15:23

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) ملتان میں پی آئی اے کے پانچ انجینئرز پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے معائنے کے بعد اے ٹی آر طیارے کو کلیئر قرار دے دیا ہے، تحقیقاتی ٹیم کے مطابق طیارے میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی۔دوسری طرف پی آئی اے حکام نے بھی ملتان میں اے ٹی آر طیارے کے انجن میں آگ لگنے کی خبروں کو بنیاد قراردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر گزشتہ روز ٹیک آف سے قبل اے ٹی آر طیارے کے انجن میں مبینہ طور پر آگ لگ گئی تھی،جس کے باعث طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ گزشتہ روز کراچی سے پی آئی اے کے پانچ انجینئرز پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم ملتان پہنچی اورطیارے کا معائنہ کیا۔ معائنے میں تحقیقاتی ٹیم نے اے ٹی آر کو کلئیر قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق طیارے میں کوئی فنی خرابی نہیں تھی پائلٹ کے کاک پٹ میں نو سگنل ہوتے ہیں جن میں سے کسی ایک نے بھی خرابی کی نشاندہی نہیں کی۔

قبل ازیں پی آئی اے حکام کا بھی کہنا تھا کہ ملتان میں اے ٹی آر طیارے کی انجن میں آگ لگنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ طیارے کے گرد فائربریگیڈ کی گاڑیاں ہوائی اڈے کی جانب سے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پہنچائی گئی تھیں جو کہ ہر ہوائی اڈے پر ایسے حالات میں معمول کی کارروائی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :