کالا ہرن اور چنکارہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام 2016 ،اب تک کالے ہرن اورچنکارہ کی51 ٹرافیاں ہنٹ کروائی جا چکی ہیں‘ خالد عیاض خان

کالا ہرن ٹرافی میںلاہور کے ہشام اسامہ خان پہلے نمبر،چنکارہ ٹرافی میں ملتان کے نوازش علی خان بوسن اورہشام اسامہ خان کے درمیان ٹائی ہے شکاریوں کے پر زور اصرار پر کالا ہرن اور چنکارہ ٹرافی ہنٹنگ کی اختتامی تاریخ میں توسیع پر بھی غور کیا جا رہا ہے‘ ڈی جی جنگلی حیات کا کالا ہرن اور چنکارہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام 2016 میں شرکت کیلئے آئے ہوئے ملکی و غیر ملکی شکاریوں سے خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 15:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ لال سہانرابہاولپور چو لستان میں کالا ہرن اور چنکارہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام 2016ء کے تحت اب تک 22 کالے ہرن او ر 29 چنکارہ کی کامیاب ٹرافی ہنٹنگ کروائی جا چکی ہے،ہمالین آئی بیکس کے شکار کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر پاکستانی شکاری ہشام اسامہ خان ، ساوتھ افریکہ سے پرائیویٹ گیم ریزرو کے مالک جیکس سپیمر ، فرانس کے میتھیو مائیکل ، پاکستانی نژاد امریکی شہری سید افتخار شاہ اور عمران سعید سمیت ملکی و غیر ملکی 42 شکاری ٹرافی ہنٹنگ میں حصہ لے چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بات کالا ہرن اور چنکارہ سفاری ٹرافی ہنٹنگ پروگرام 2016ء کے تحت بیرون ملک سے آئے ہوئے شکاریوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب تک ملکی و غیر ملکی 42 شکاری حضرات 22 کالے ہرن اور29 چنکارہ ہرن کی ٹرافی ہنٹنگ سے لطف اندوز ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قانونی شکاریوں کو شکار کے مواقع فراہم کرنے کا بنیادی مقصد ملک میں سپورٹس ہنٹنگ کو فروغ دینا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شکاریوں کے پر زور اصرار پر کالا ہرن اور چنکارہ ٹرافی ہنٹنگ کی اختتامی تاریخ میں توسیع پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔خالد عیاض خان نے بتایا کہ کالے ہرن کی ٹرافی ہنٹنگ میں صہیب جاوید نے 32.3 اور 26انچ کی دو ، علی احسن نے 29انچ ،عثمان احسن نے 27 اور28انچ کی 2ٹرافیاں ، عباس مختار نے 26.5 انچ ،امین رحمان نے 32 انچ ، راجہ محمد مجاہد نے 24 انچ، بدر منیر نے 36 انچ ، ہشام اسامہ خان نے 24 انچ، 35 انچ اور 36.5 انچ کی تین، راحیل منیر نی29 انچ، حمزہ علی چوہدری نے 29 انچ، محمد حنیف نے 25 انچ، معین سلیم نے 26 انچ، محمد رحمان نے 25 انچ، چوہدری محمد الہی نے 27 انچ ، خالد سلیمان نے 27.5 اور 28 انچ کی دو، جیکس سپیمرنے 30.3 انچ جبکہ زبیر کیانی نے 26 انچ کی ٹرافیاں ہنٹ کی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام 2016ء کے تحت اب تک کالا ہرن کی ہنٹ کی جانیوالی ٹرافیوں میں ہشام اسامہ خان 36.5 انچ کی ٹرافی ہنٹ کرنے پر پہلے نمبر پر ہیں۔ ۔ انہوں نے کہا کہ چنکارہ ٹرافی ہنٹنگ میںملتان کے فخرعباس بوسن نے 13 انچ ،میجر(ر) حبیب خانزادہ نے 12.6 انچ کی دو ، جہانزیب اشتیاق خانزادہ نے 12.2 انچ ، جبکہ نبیل رئوف خان شیروانی نے 11.5 انچ کی ایک ، رحمان نسیم نے 10 انچ اور 12 انچ کی دو ، عمران سعید نے 13.2 انچ، عمر شفیق چوہدری نے 12.2 انچ کی ایک، راجہ عاصم رحمان نے 12.6 انچ کی ایک، طیب بلال نے 12 انچ کی دو اور 11.9 انچ ، سہیل توصیف نے 9 انچ ، 12.6 انچ اور 13.2 انچ کی تین ، فقیر شہریار نے 12 انچ، سید محمد مرتضی زیدی نے 11.5 انچ سید افتخار حسین شاہ نے 11.3 انچ، آغا وقار جاوید نے 12.2 انچ، ہشام اسامہ خان نے 11 انچ کی دو جبکہ 13.7 انچ کی ایک ٹرافی، عرفان حیدر بوسن نے 12.11 انچ، نوازش علی خان بوسن نے 13.7 ، صہیب جاوید نے 12.3 انچ، میتھیو مائیکل (Matthieu Michel Paul Roger) نے 12.1 انچ ، عثمان احسن نے 11.1 انچ اور علی احسن نے 10 انچ کی ایک ٹرافی ہنٹ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام 2016 ء کے تحت اب تک چنکارہ کی ہنٹ کی جانیوالی 29 ٹرافیوں میںہشام اسامہ خان اور نوازش علی خان بوسن 13.7 انچ کی ٹرافی ہنٹ کرنے پر پہلی پوزیشن حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :