پارٹی بدلنے کی آخری باری ہی ترقی کا سفر ہمیشہ جاری رہتا ہے،فواد چوہدری کا صحافی کو جواب

منگل 13 دسمبر 2016 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے ترجمان فوادچوہدری نے صحافی کولاجواب کردیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے فواد چوہدری سے سوال پوچھا کہ پہلے آپ پرویز مشرف کے گن گاتے تھے، پھر پیپلز پارٹی کے اور اب تحریک انصاف کے،کیا یہ آپ کی آخری جماعت ہے جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ترقی کا سفر ہمیشہ جاری رہتاہے جس پر فوادچوہدری سمیت پریس کانفرنس میں موجود پی ٹی آئی کے رہنما اورصحافی بھی ہنس دئیے ۔

متعلقہ عنوان :