عدالت عالیہ نے پی ایچ ڈی کیلئے انٹری ٹیسٹ کے خلاف درخواست پر یو ایچ ایس کو نوٹس جاری کر دیا

منگل 13 دسمبر 2016 15:16

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)لاہور ہائیکورت نے یو ایچ ایس کے تحت پی ایچ ڈی کیلئے انٹری ٹیسٹ کے خلاف دائر درخواست پر یو ایچ ایس کو نوٹس جاری کرتے ہوے جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے یو ایچ ایس کی طرف سے جواب جمع نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یو ایچ ایس کو نوٹس جاری کرتے ہوے جواب جمع کروانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس سیدمظاہر علی اکبر نقوی نے ڈاکٹر عبدالمنان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ انٹری ٹیسٹ کے بارہ میں سے 5 مضامین خلاف قانون رکھے گئے ہیں، رولز یو ایچ ایس کو ان مضامین کا انٹری ٹیسٹ لینے کی اجازت نہیں دیتے، درخواست گزار کے مطابق رولز کیخلاف انٹری ٹیسٹ کا مقصد منظور نظر افراد کو نوازنا ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ یو ایچ ایس کو پی ایچ ڈی کا انٹری ٹیسٹ لینے سے روکا جائے۔