نویں جماعت میں داخلہ نہ دینے پر عدالت عالیہ نے سیکرٹری سکول سے جواب طلب کر لیا

منگل 13 دسمبر 2016 15:14

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) نویں جماعت میں داخلہ نہ دینے کی درخواست پر عدالت عالیہ نے سیکرٹری سکول سے جواب طلب کر لیا ۔جسٹس سید مظاہر اکبر علی نقوی نے عشا منظور کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار عشا منظور نے موقف اختیار کیا کہ عمر کم ہونے کی وجہ سے نویں جماعت میں داخلہ نہیں دیا جا رہا جبکہ تعلیم حاصل کرنا سب کا بنیادی حق ہے اور میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ اقرا ء پبلک سکول کوٹ عبدالمالک کو احکامات دیئے جائیں کہ مجھے داخلہ دیا جائے۔