سیاسی جماعتیں 2018کے الیکشن کی تیاری کریں‘ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری

پاکستان کے دس ٹکڑے کرنے والے ختم ہو جا ئیں گے ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جا نتے ہیں

منگل 13 دسمبر 2016 15:12

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ڈپٹی چیر مین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں 2018کے الیکشن کی تیاری کریں، پاکستان کے دس ٹکڑے کرنے والے ختم ہو جا ئیں گے ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جا نتے ہیںہم پاکستان کی ہراینٹ کی حفاظت کریں گے چاہے جسم میں خون کا ایک قطرہ بھی نہ رہے انشااللہ اگرانڈیا نے جنگ شروع کی تو ہم اسکی سرزمین پرجنگ کریں گے پاکستانی قوم بہت بہادر ہے یہ صرف کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسی گیدڑ بھبھکیاں دے رہے ہیںتاکہ یہ کشمیر کے معملہ پر کوئی بات نہ کریں اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے جامعہ مدنیہ جی ٹی روڈ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پرجمعیت علماء اسلام (ف) کے مر کزی رہنماء سید احسان الحق گیلانی، سید احتشام الحق گیلانی،سید شمس الحق گیلانی اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہد ری ریاض الحق جج بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معملہ اہم اداروںمیںزیرِ بحث ہے اسکو ملک کی سا لمیت کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے ایسے معملات کو پارلیمنٹ میں حل کرنا چاہیے تاکہ ملک میں اداروں کی بالا دستی ہوایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دھرنوں اور سڑکوںسے ملکی معملات حل نہیں ہوتے بلکہ خراب ہوتے ہیں ملکی معیشت تباہ ہو جا تی ہے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ابھی کو ئی مجرم نہیں ہیں کہ استفیٰ دیں اگر کوئی فرد جرم لگتی تو ہو سکتا تھا لیکن ابھی کوئی ایسی صورت نہیں ہوئی ہے کہ وہ اپنے عہدے منصب سے استفیٰ دے کر ملک کو اور مسائل میں مبتلا کیا جائے بلاؤل بھٹو زرداری اگر پارلیمنٹ میں آنا چاہتا ہے تو شوق سے آئے اسکا حق ہے پر امن احتجاج کرنا ہر شخص کا اخلاقی اور قانونی حق ہے انہو ں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ میں ہم نے کوئی روکاؤٹ نہیں ڈالی ہم نے کہا کہ سی پیک کے راستے میں کو ئی بڈے شہر آئیں تو انکو زون بنا یا جا ئے تاکہ ملک کو فا ئدہ ہوجو لوگ سی پیک کی مخالفت کررہے ہیں درصل وہ ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :